url stringlengths 14 138 | Summary stringlengths 39 3.22k | Text stringlengths 230 2.44k |
|---|---|---|
/ur/دائیں-بازو-کی-انتہا-پسندی-جرمنی-کو-کہاں-لے-جا-رہی-ہے/a-19067960 | جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ دائیں بازو کی شدت پسندی پر قابو پانے کے لیے وفاق اور صوبائی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماس نے ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں پر بھی تنقید کی۔ | جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا،’’ ہمیں نفرت کی بنیاد پر غیر ملکیوں پر کیے جانے والے حملوں سے متعلق مقدموں کو جلد از جلد نمٹانے کی ضرورت ہے تا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے‘‘۔ اس سلسلے میں سترہ مارچ کو ایک خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں دائیں بازو کی شدت پسندی پر قابو پانے کے ... |
/ur/اقوامِ-متحدہ-میں-پاکستانی-مشن-کے-زیرِ-انتظام-پاکستانی-فلمی-میلہ/a-36714257 | نیویارک میں اقوام ِ متحدہ کے زیرِ اہتمام پاکستانی مشن نے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔ اس پاکستانی فلمی میلے میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی۔ | نیویارک میں ہونے والے پاکستانی فلموں کے اس میلے سے جہاں ایک طرف پاکستان میں فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی ہوئی وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستانی فلموں کی پسندیدگی اور پذیرائی میں اضافے کا امکان ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی یہ فلمی فیسٹیول ٹرینڈ کرتا رہا ہے۔ پاکستانی اخبارات کے مطابق پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کی... |
/ur/بغداد-سے-باویریا-ایک-عراقی-فیملی-کی-رومانوی-کہانی/a-18703604 | بحران زدہ ملک عراق کی ایک فیملی کا بغداد سے جنوبی جرمن صوبے باویریا تک کا دشوار گزار سفر گرچہ اختتام کو پہنچا تاہم اس مہاجر گھرانے کو درپیش مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ | احمد کی یہ چھوٹی سی فیملی عراق سے ترکی، یونان، مقدونیہ، سربیا، ہنگری، آسٹریا اور آخر کار جرمن صوبے باویریا پہنچی ہے۔ جرمنی تک پہنچنے کے لیے احمد کو نو ہزار یورو ادا کرنا پڑے تاہم قریب ڈھائی ہزار کلو میٹر طویل یہ سفر اُس کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنی بیوی اور بچے کو تحفظ و سلامتی فراہم کرے۔ احمد نے اس کے لیے عراق میں اپن... |
/ur/مذہبی-نسل-کشی-کے-شیطان-کو-بند-کیا-جائے-انتونیو-گوئتیرس/a-17481211 | اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ ’ہماری نگاہوں کے سامنے‘ بحران زدہ وسطی افریقی جمہوریہ کے مغرب میں آباد مسلمانوں کی اکثریت کو علاقہ چھوڑ دینے پر مجبور کیا گیا ہے اور ہزاروں افراد کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ | عالمی ادارے کی مہاجرین کے امور سے متعلق ایجنسی نے یہ انتباہ وسطی افریقی جمہوریہ کے وزیر خارجہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے ہنگامی بنیاد پر یو این امن فورس بھیجنے کی اپیل کے تناظر میں کیا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں حالات میں مزید کشیدگی اُس وقت پیدا ہوئی جب زیادہ تر مسیحی عقیدے سے تعلق رکھنے والوں پر مشتمل م... |
/ur/ملائیشیا-سیاحت-کے-حوالے-سے-سب-سے-زیادہ-مسلمان-دوست-ملک/a-16527070 | ایشیائی ملک ملائیشیا اب دنیا بھر میں سیاحت کے حوالے سے ’مسلمان دوست‘ ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق ملائیشیا نے مصر، ترکی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ | ایک پیمانہ طے کیا گیا، جس کے مطابق تمام تر امور مد نظر رکھنے کے بعد ایک سے لے کر دس تک پوائنٹس دینے کا فیصلہ ہوا۔ سروے میں مجموعی طور پر 50 ممالک کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور سب میں زیادہ 8.3 پوائنٹس ملائیشیا کو ملے۔ دوسرے نمبر پر مصر رہا، جسے 6.7 پوائنٹس دیے گئے، متحدہ عرب امارات اور ترکی دونوں کا نمبر تیسرا تھا، ان... |
/ur/یہودی-مینوہن-ایک-عظیم-موسیقار-کی-دسویں-برسی/a-4084847 | یہودی مینوہن! یہ نام سن کر دنیا کے بڑے بڑے موسیقار احترامً کھڑے ہو جاتے ہیں۔ مینوہن بیسویں صدی کے عظیم ترین وائلن نوازوں میں سے ایک تھے۔ | یہودی مینوہن نے اصل شہرت دوسری جنگِ عظیم کے زمانے میں حاصل کی۔ انیس سو سینتالیس میں ولہیلم فورٹوینگلر کے ساتھ انہوں نے برلن کے فل ہارمونک آرکیسٹرا کے ساتھ جب وائلن بجایا تو ان پر ان کے ہم نسل یہودی افراد نے سخت تنقید کی۔ ان پر اعتراض یہ تھا کہ وہ جرمنی میں اڈولف ہٹلر کی جانب سے یہودیوں پر ڈھائے گئے مظالم کے بعد ایک جرم... |
/ur/ڈسلڈورف-اب-فرسٹ-ڈویژن-بنڈس-لیگا-میں/a-15953209 | جرمن فٹ بال کلب فارچونا ڈسلڈورف نے ملکی دارالحکومت برلن کی ٹیم ہیرتھا برلن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا فرسٹ ڈویژن میں 15 برس بعد اپنے لیے جگہ بنا لی ہے۔ | دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ شب ڈسلڈورف میں ہونے والا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ اس سے قبل جمعرات کو برلن میں ڈسلڈورف کی ٹیم نے میزبان برلن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی تھی، اسی لیے حتمی طور پر اسے فاتح قرار دے دیا گیا اور برلن کی ٹیم اب فرسٹ ڈویژن فیڈرل لیگ سے باہر ہوگئی ہے۔ ڈسلڈورف کے لیے Ranisav Jova... |
/ur/بھارت-کی-ملکی-ساختہ-ایک-اور-ویکسین-ہنگامی-استعمال-کے-لیے-منظور/a-58941258 | بھارت کے ادویات کے نگران ادارے نے ایک اور ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ ویکسین بھی ایک بھارتی دوا ساز ادارے نے تیار کی ہے۔ | اس نئی ویکسین کو ایک فارماسوٹیکل کمپنی زیڈس کاڈیلا (Zydus Cadila) نے تیار کیا ہے۔ اس کی منظوری بھارت کے محکمہ بائیوٹیکنالوجی نے دی ہے۔ اس کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ ویکسین دنیا کی پہلی ڈی این اے (ڈی آکسی رائبونیوکلیئک ایسڈ) پر تیار کی گئی ہے۔ قبل ازیں فائزر بائیو این ٹیک اور موڈیرنا نامی ویکسینوں کی تیاری میں... |
/ur/ہنگری-مہاجرین-کی-تقسیم-کے-عدالتی-فیصلے-کا-احترام-کرے-میرکل/a-40468669 | جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ہنگری پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کا احترام کرے۔ فیصلے میں یونین کی رکن ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کریں۔ | یورپی کمشین نے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو رکن ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق منصوبہ بنایا تھا، تاہم سلواکیہ اور ہنگری نے اس تقسیم کے خلاف یورپی عدالت میں درخواست دائر کر دی تھی۔ گزشتہ ہفتے یورپی عدالت نے یہ شکایات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونان اور اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی رکن ریاستوں میں تقسیم سے متعلق یورپی کم... |
/ur/سارکوزی-یا-اولانڈ-صدارتی-الیکشن-کا-آخری-مرحلہ-شروع/a-15932123 | فرانس میں آج صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ موجودہ صدر نکولا سارکوزی کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فرانسوا اولانڈ کو رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق برتری حاصل ہے۔ | فرانس کے بیرون یورپ علاقوں میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اگر نتائج رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق رہے تو دو دہائیوں میں سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فرانسوا اولانڈ (Francois Hollande) پہلے رہنما ہوں گے جنہیں فرانس کا صدر بننے کا اعزاز حاصل ہو گا۔ موجودہ صدر نکولا سارکوزی رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق... |
/ur/آلڈی-نے-چین-میں-اسٹورز-کھول-دیے/a-49097097 | جرمنی میں انتہائی مقبول سپر مارکیٹ آلڈی کی بین الاقوامی شناخت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس کے اسٹورز جرمنی کے علاوہ بیلجیم، ہالینڈ، فرانس، پولینڈ، اسپین سمیت کئی دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں۔ | جرمنی کی سپر مارکیٹ آلڈی نے چین کے بندرگاہی شہر شنگھائی میں اپنے دو اسٹور کھول دیے ہیں۔ یہ جرمن سپر مارکیٹ چین میں مختلف اشیاء کی آن لائن فروخت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک اسٹور شہر کے اُس علاقے میں کھولا گیا جہاں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بستی ہے اور دوسرا فرانسیسی مارکیٹ کونسیشن کے علاقے میں کھولا گیا ہے۔ آلڈی کے دونوں ... |
/ur/گُڈ-فرائیڈے-آج-منایا-جا-رہا-ہے/a-5426849 | دُنیا بھر کے مسیحی آج ’گُڈ فرائیڈے‘ منا رہے ہیں۔ مسیحی عقائد کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو یسوع المسیح کو صلیب دیے جانے اور ان کی صلیبی موت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ | مسیحیوں کے روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز گزشتہ اتوار سے ’پام سنڈے‘ یا کھجوروں کے اتوار سے ہو گیا تھا۔ یہ تقریبات جمعرات کو عروج پر پہنچیں، جب یسوع المسیح کو گرفتار کیا گیا۔ اس وقت انہوں نے اپنے ان 12 پیروکاروں کے پاؤں دھو کر عاجزی کا نمونہ پیش کیا تھا، جنہیں ’ان کے شاگرد‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع کی یادگار ک... |
/ur/یورو-امریکی-ڈالر-پر-حاوی/a-3229861 | کیا مضبوط امریکی معیشت بتدریج زوال کی طرف گامزن ہے؟ اور افغانستان اور عراق میں امریکی فوجی مداخلت خود امریکہ کے لئے کتنی مہنگی ثابت ہو سکتی ہے؟ یہ باتیں تو وقت کے ساتھ ہی معلوم ہوں گی لیکن فی الحال امریکی ڈالر ‘ یورو کے مقابلے میں مسلسل بازی ہارتا جا رہا ہے | عالمی بازارِحصص میں یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ ریکارڈ کمی امریکی معیشت کے لئے قدرے تشویش کا باعث ثابت ہو سکتی ہے۔بدھ کے روز عالمی منڈی میں یورو کی قیمت 1.5ڈالر کی حد کو پار کر گئی۔ عالمی بازارِحصص کے تاجروں کا اندازہ ہے کہ امریکی سُود کی شرح بھی مزید گرے گی جس سے تیل اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہون... |
/ur/کوہاٹ-میں-خونریز-بم-دھماکہ-کم-از-کم-25-افراد-ہلاک/a-4702562 | پاکستان کے شمال مغربی صوبہ سرحد کے علاقے کوہاٹ کے ایک مصروف علاقے میں ایک ہوٹل پر ہونے والے خودکش بم حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ | تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ایک گاڑی مقامی ہوٹل سے ٹکرا دی۔ اس حملے کے نتیجے میں ہوٹل اور متصل عمارتوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ہنگو روڑ عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی قریبی مک... |
/ur/حیاتیاتی-تنوع-خطرات-کا-شکار-اقوام-متحدہ/a-5597658 | اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہےکہ حیاتیاتی تنوع کو شدید خطرات لاحق ہیں اورآئندہ کچھ عشروں میں جانداروں کی کئی نایاب اقسام ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گی۔ | اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جانداروں کی نایاب اقسام ڈرامائی طور پر ختم ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے کنونش برائے حیاتیاتی تنوع پر کئی ممالک نے دلفریب وعدے تو کئے لیکن ان پر عمل نہ ہوسکا اور یہ صرف ایک لفظوں کا کھیل ہی ثابت ہوا اس سے پہلے شائد ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ ایک نسل نے اپنی آئندہ آے والی نسل کے ... |
/ur/تمام-امریکی-افواج-کرسمس-تک-افغانستان-سے-واپس-لوٹ-آئیںٹرمپ/a-55197945 | امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اس خواہش کا اظہار کیا کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھر واپس لوٹ آئیں۔ | امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اس خواہش کا اظہار کیا کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھر واپس لوٹ آئیں۔ اس سے چند ہی گھنٹے قبل ان کے قومی سلامتی کے مشیر نے آئندہ برس کے اوائل تک افغانستان میں امریکی افواج کم کرکے 2500 تک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر لکھا ”کرسمس... |
/ur/اسرائیل-اور-متحدہ-عرب-امارات-فٹبال-سیاست-اور-شناخت-کا-ٹکراؤ/a-55997051 | اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات حال ہی میں قائم ہوئے لیکن حمد بن خلیفہ النہیان نے اسرائیلی فٹ بال لیگ کے ایک اہم کلب کے پچاس فیصد حصص خرید لیے ہیں۔ بیتار کلب کے کئی شائقین اس پر شدید ناراض ہیں۔ | متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیاں باہمی تعلقات کا معمول پر آنا ابھی چند ہفتوں کی بات ہے لیکن دو طرفہ روابط تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔ اسرائیلی سیاحوں نے خلیجی ریاست کے دورے شروع کر دیے ہیں۔ فضائی پروازیں روزانہ کی بنیاد پر آ جا رہی ہیں۔ اب اس میں ایک نئی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اماراتی سرمایہ کار اور مشہور کاروباری ... |
/ur/یونان-کو-شکست-جرمنی-یورو-کپ-کے-سیمی-فائنل-میں/a-16045446 | جرمنی یوئیفا یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں یونان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ | 55 ویں منٹ میں یونانی ٹیم کے گیورگیوس ساماراس کے گول کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کا اسکور ایک ایک ہو گیا۔ تاہم پھر جرمن کھلاڑیوں نے یونان کے گول پر مسلسل تیزی کے ساتھ حملے شروع کر دیے اور یکے بعد دیگرے سمیع قدیرا (61 ویں منٹ میں)، میروسلاو کلوزے (68 ویں منٹ میں) اور مارکو روئیس (74 ویں منٹ میں) نے گول کر دیے اور جرمنی کو... |
/ur/دہشت-گردوں-سے-آہنی-ہاتھ-سے-نمٹیں-گے-دمشق-حکومت/a-15651672 | شام میں خود کش حملے کے بعد دمشق حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ جمعہ کو دارالحکومت کے ایک مصروف مقام پر ہوئے خودکش حملے میں کم ازکم چھبیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ | شام کی سرکاری خبر ایجنسی SANA نے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل محمد الشار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے دمشق میں واقع ایک اسکول کے نزدیک ایک بارونق مقام پر دھماکہ کیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ گیارہ افراد کی لاشیں سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ اس دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دیگر پندرہ افراد کے جسم کے... |
/ur/ربانی-کا-قتل-پاک-افغان-تعلقات-میں-تناؤ-بڑھتا-ہوا/a-15433438 | افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والا تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ | بیان میں کہا گیا ہے کہ برہان الدین نہ صرف پاکستان کے ایک عظیم دوست تھے اور پورے ملک میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا بلکہ وہ پاکستان میں طویل عرصے تک قیام پذیر بھی رہے اور ان کے بہت سے دوست بھی تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں موجودہ شدید تناؤ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان ... |
/ur/مہاجرين-پاليسی-اتحادی-جماعتوں-کے-مابين-بحث-و-مباحثے-کا-سبب/a-18869470 | مہاجرين سے متعلق پاليسی کے حوالے سے جرمنی کی مخلوط حکومت ميں شامل اتحادی پارٹيوں کے مابين گزشتہ ہفتے دوبارہ گرما گرم بحث ہوئی، جس سبب ايک دہائی سے جرمن چانسلر کی ذمہ داری سنبھالنے والی ميرکل دباؤ کا شکار ہيں۔ | مہاجرين کے ليے سہوليات کے موضوع پر جرمن حکومت ميں شامل قدامت پسندوں اور بائيں بازو کی جانب جھکاؤ والی جماعت سوشل ڈيموکريٹس (SPD) کے مابين گزشتہ ہفتے کے اختتام پر تازہ بحث و مباحثے اور اختلافات کے سبب آج پير کے روز ہونے والے کابينہ کی ايک خصوصی اجلاس کو معطّل کر ديا گيا۔ اس اجلاس ميں سياسی پناہ کے عمل ميں تيزی لانے کے ... |
/ur/افغان-جنگ-ميں-شہريوں-کی-اموات-ميں-کمی-اقوام-متحدہ/a-15985079 | اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق افغان جنگ کے نتيجے ميں ہونے والی شہريوں کی اموات ميں رواں سال کے پہلے چار ماہ ميں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے ميں اکيس فيصد کمی ريکارڈ کی گئی ہے۔ | خبر رساں ادارے اے ايف پی کے مطابق افغانستان ميں رواں سال کے پہلے چار ماہ ميں 579 شہری ہلاک جبکہ 1219 شہری زخمی ہوئے۔ ان اعداد و شمار کا اعلان افغانستان کے ليے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے يان کوبس نے آج بدھ کے روز ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کيا۔ انہوں نے مزيد بتايا کہ ان اموات ميں سے 79 فيصد کی ذمہ دار حکومت م... |
/ur/اسرائیلی-فلسطینی-امن-عمل-ویسٹر-ویلے-پروشلم-میں/a-17012296 | جرمن وزیر خارجہ ویسٹر ویلے نے اسرائیل اور فلسطینیوں کو نئے امن مذاکرات کے سلسلے میں جرمنی کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ نے ایک ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔ | آج اتوار کو وفاقی جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے یروشلم پہنچے، جہاں اُنہوں نے اسرائیل کی جانب سے مذاکرات کی سربراہی کرنے والی خاتون وزیر انصاف زیپی لیونی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ویسٹر ویلے نے دونوں فریقوں کو اُن کے نئے مذاکراتی دور کے لیے جرمنی کی جانب سے مکمل تائید و حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ’جرمنی ان مذ... |
/ur/پاکستان-کا-سیاسی-منظر-نامہ/a-3361360 | پاکستان کی داخلی صورتحال پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔ خاص طور پر ایوان صدر اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں خرابی اندرون اور بیرون ملک باعث تشویش بنتی جا رہی ہے۔ | جس تیزی سے پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی آرہی ہے ، اسی تیزی سے کشیدگی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں معذول عدلیہ کی بحالی پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کےمابین مذاکرات کی ناکامی اوراب آصف علی زرداری کے صدر مشرف کے خلاف بیان نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی صورتحال میں امریکی سینیٹرز کی اسلام ... |
/ur/کورونا-وائرس-دنیا-بھر-میں-ایک-دن-میں-ریکارڈ-پانچ-لاکھ-سے-زائد-نئے-کیسز/a-55442719 | دنیا بھر میں پہلی مرتبہ بدھ کے روزصرف ایک دن میں کووڈ۔19کے پانچ لاکھ سے زائد ریکارڈنئے کیسز سامنے آئے جب کہ نصف کرہ شمالی کے ملکوں میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ | عالمی سطح پر کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں پچھلے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ جمعہ کو پہلی مرتبہ ایک دن میں چارلاکھ سے زائد کیسز درج کیے گئے۔ یورپ میں پچھلے دو ہفتوں سے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق یورپ میں بدھ کے روز پہلی ... |
/ur/مہاجرین-کا-بحران-اعدادوشمار-میں/a-19559928 | مہاجرین کے عالمی بحران سے نمٹنے کی خاطر عالمی رہنما پیر کے دن نیو یارک میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر میں تنازعات اور شورش کے باعث اس وقت 65.3 ملین انسان بے گھر ہو چکے ہیں۔ | امریکی شہر نیو یارک میں ہونے والی اس اہم سمٹ میں عالمی رہنما مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔ اس مناسبت سے امدادی اداروں کے رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ امیر ممالک مہاجرین اور تارکین وطن کی آباد کاری کے حوالے سے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ پیر کو ہونے والا یہ اجلاس اس بحران کے تناظر میں اپنی نوعیت کی... |
/ur/افغانستان-میں-بڑھتے-مغرب-مخالف-جذبات/a-14980867 | امریکہ کے ایک بنیاد پرست پادری ٹیری جونز کی زیرنگرانی گزشتہ ماہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے ایک نسخے کو نذرآتش کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد افغانستان میں مغرب مخالف جذبات بڑھتے جارہے ہیں۔ | امریکہ میں قرآن کے ایک نسخے کو نذرآتش کرنے کے واقعے کے بعد افغانستان کے عام لوگوں میں یہ تاثر زور پکڑتا جا رہا ہے کہ زیادہ تر غیرملکی صرف ایک ہی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ہے اسلام کی بے حرمتی کرنے والا گروہ۔ امریکہ میں قرآن سوزی کے واقعے کے خلاف افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے مظاہروں نے گوکہ پرتشدد شکل اختیار ... |
/ur/انٹيليجنس-معاملات-ميں-سمجھوتے-يا-معاہدے-کی-ضرورت-يورپی-يونين/a-17182168 | برسلز ميں گزشتہ روز يورپی يونين کے سربراہان مملکت کا ايک اہم اجلاس منعقد ہوا جس ميں بے روزگاری سميت امريکا کی جانب سے کی جانے والی مبينہ جاسوسی سے متعلق حاليہ رپورٹيں اہم موضوعات ميں شامل رہيں۔ | نيوز ايجسی اے ايف پی کے مطابق اس اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر يورپی يونين کی جانب سے اعلان کيا گيا کہ امريکی انٹيليجنس کی جانب سے جرمن چانسلر انگيلا ميرکل اور اس سے قبل فرانسيسی باشندوں کی جاسوسی سے متعلق خبروں کے حوالے سے جرمنی اور فرانس رواں سال کے اختتام تک واشنگٹن انتظاميہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے خواہاں ہيں... |
/ur/جرمنی-میں-پلاسٹک-پیکنگ-ترک-کر-دیں-گے-ایمیزون/a-59908043 | ماحول دوست تنظیمیں برسوں سے یہ کہہ رہی ہیں کہ جرمنی میں پلاسٹک کوڑے میں ایمیزون کا کردار سب سے زیادہ ہے۔ اب ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ رواں برس کے اختتام تک پلاسٹک کے استعمال کو ترک کر دے گا۔ | آن لائن سامان فروخت کرنے والے امریکی ادارے ایمیزون نے پیر بائیس نومبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ رواں برس کے اختتام تک جرمنی میں سامان کی پیکنگ میں پلاسٹک کے استعمال کو ترک کر دے گا۔ ایمیزون کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی جگہ کاغذ کے تھیلے یا بیگز کو استعمال میں لایا جائے گا جب کہ بڑے سامان کو گتے کے ڈبوں میں مناسب انداز میں پیک ... |
/ur/ٹیسٹ-سیریز-میں-شکست-کے-بعد-مائکل-وان-نے-کپتانی-چھوڑدی/a-3535528 | جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف جاری چار میچوں پر مبنی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مائکل وان نے بحیثیت انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کالنگ ووڈ بھی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ | یہ اعلان Loughborough میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آیا۔ مائکل وان اور پال کالنگ ووڈ کے فیصلوں کی وجہ سے اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں، دونوں ہی کے لئے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لئے کیون پیٹرسن سب سے مضبوط دعوے دار ہیں کیوں کہ ان کا شمار ٹیم کے ایسے کھلاڑیو... |
/ur/میچ-فکسنگ-اسکینڈل-پاکستانی-کھلاڑی-پرامید/a-14752300 | اسپاٹ فکسنگ الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد عامر نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ جلد ہی ان الزامات سے بری ہوکر ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنے لگیں گے۔ | جمعرات کے روز ان دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ فاسٹ بالر محمد آصف کوکرکٹ کے عالمی نگران ادارے آئی سی سی کے ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونا ہے، جس کے بعد یہ طے ہو گا کہ آیا ان کھلاڑیوں کو آئندہ کرکٹ کی کسی سرگرمی میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ گزشتہ برس پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد ... |
/ur/میک-کرسٹل-شہری-ہلاکتیں-مشترک-کے-لئے-دھچکہ/a-5250263 | افغان صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں نادِ علی اور مرجاہ میں اتحادی اورافغان افواج کی طرف سے گزشتہ ہفتے کو شروع کئے جانے والے آپریشن ’مشترک‘ میں کامیابی کے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔ | گزشتہ کچھ ماہ میں طالبان جنگجوؤں نے اپنی عسکری کارروائیاں تیز کی ہیں، جن میں طالبان مخالف اتحادی افواج کا جانی نقصان بھی ہوا۔ اس تیزی نے اتحادی اورافغان افواج کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ طالبان کے خلاف بھر پور کارروائیاں کریں۔ ِاسی مقصد کے لئے گزشتہ ہفتے کو آپریشن ’مشترک‘ شروع کیا گیا تھا۔ سینئرافغان جنرل امان اللہ پٹ... |
/ur/یمن-میں-دو-ایرانی-فوجی-افسران-گرفتار/a-18375644 | یمن میں سنی فوجیوں کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ عدن شہر سے دو ایرانی فوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ افسران شیعہ حوثی باغیوں کو ہدایات دے رہے تھے۔ | اطلاعات کے مطابق یمن کے جنوبی بندرگاہی شہر عدن سے ان ایرانی فوجیوں کو جمعے کے روز لڑائی کے دوران ’گرفتار کیا گیا‘۔ ایران شورش زدہ ملک یمن میں اپنی طرف سے شیعہ حوثی باغیوں کی کسی بھی طرح کی مدد کی نفی کرتا ہے۔ ایران کے روحانی پیشوا نے اپنے علاقائی حریف سعودی عرب کی یمن میں مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر... |
/ur/افغان-فورسز-کا-پہلا-کام-طالبان-کی-پیش-قدمی-روکنا-ہے-لائڈ-آسٹن/a-58632584 | امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے مطابق افغانستان میں حکومتی دستوں کا پہلا کام طالبان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی روکنا ہے اور طالبان کی یلغار کی رفتار میں کمی کے بعد ہی ان کے زیر قبضہ علاقے آزاد کرانے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ | امریکی ریاست الاسکا میں ملکی فضائیہ کی آئلسن ایئر بیس پر ہفتہ چوبیس جولائی کی شام وزیر دفاع آسٹن نے کہا کہ افغان حکومتی دستے اسٹریٹیجک حوالے سے ملک کے اہم حصوں میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوششوں میں ہیں۔ ان کے مطابق، ''طالبان کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کوششوں سے قبل افغان سکیورٹی فورسز کو یہ بات یقینی بنانا... |
/ur/بنڈس-لیگا-ترپن-میچوں-کے-بعد-بائرن-میونخ-کی-پہلی-شکست/a-17546665 | جرمنی کے تاریخ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ کو بنڈس لیگا میں مسلسل ترپن میچ جیتنے کے بعد شکست کا سامنا رہا۔ بائرن کو بنڈس لیگا کی کمزور ٹیم آؤگس بُرگ نے ایک گول سے ہرایا۔ | ہفتے کے روز کی شکست بائرن ٹیم کے لیے کوئی بہتر نتیجہ نہیں تھا کیونکہ اگلے ہفتے کے دوران بدھ کے روز چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے دوسرے راؤنڈ کا میچ میونخ میں کھیلا جانا ہے۔ بائرن کو انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹڈ کا سامنا ہے۔ کوارٹر فائنل کے پہلے راؤنڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ ہفتے کے روز بائرن کے... |
/ur/چيمپئنز-ليگ-اے-سی-میلان-ميسی-کے-سامنے-بے-بس/a-16666937 | يورپی فٹبال چيمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے ميں گزشتہ روز بارسلونا نے اے سی میلان کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے ليے کواليفائی کر ليا۔ اس ميچ ميں ميسی نے شاندار کھيل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کيے۔ | منگل کی شب بارسلونا ميں کھيلے گئے دوسرے ليگ ميں ميزبان ٹيم نے مہمان ٹيم کو چار کے مقابلے ميں صفر گول سے شکست دی۔ يوں بارسلونا نے دو ميچوں کے بعد مجموعی طور پر چار کے مقابلے ميں دو گول کی برتری حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے کے ليے بآسانی کواليفائی کر ليا ہے۔ دونوں ٹيموں کے درميان پہلی لیگ کا ميچ تين ہفتے قبل اطالو... |
/ur/مشرقی-جرمنی-میں-ٹرین-حادثہ-کم-از-کم-11-افراد-ہلاک/a-14804391 | ہفتے کی شب مشرقی جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ میں ایک مسافر ٹرین کے حادثے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ | وفاقی جرمن پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب اوشرس لیبین کے قریب واقع ہورڈورف کے علاقے میں ایک ریجنل ٹرین ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے حکام کے مطابق حادثے میں بہت سے افراد معمولی زخمی بھی ہوئے جبکہ تصادم کے نتیجے میں دون... |
/ur/کورونا-وائرس-بچوں-کے-ليے-بھی-خطرناک-ثابت-ہو-سکتا-ہے/a-53462304 | نئے کورونا وائرس کے حوالے سے اب تک يہی سمجھا جاتا رہا کہ يہ بچوں کے ليے زيادہ خطرناک نہيں تاہم امريکی و يورپی ماہرين نے تنبيہ کی ہے کہ چند کيسز ميں وائرس سے منسلک پيچيدگياں بچوں کے ليے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہيں۔ | نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد کے معاملے ميں بھارت نے چين پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ ہفتہ سولہ مئی کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت ميں کووڈ انيس کے مريضوں کی مجموعی تعداد تقريباً چھياسی ہزار ہے جبکہ 2,752 افراد اب تک اس بيماری سے ہلاک ہو چکے ہيں۔ امريکی اور يورپی طبی ماہرين نے خبردار کيا ہے کہ بچوں ميں کووڈ انيس سے من... |
/ur/برتھ-کنٹرول-افغانستان-کی-نئی-جنگ/a-19214913 | ’چار بچے کافی ہوتے ہیں‘، مانع حمل ادویات کے پیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ کہنا تھا برقعے میں ملبوس ایک نوجوان افغان خاتون کا جو مانع حمل طریقوں کے بارے میں معلومات کے لیے لگائے گئے ایک کیمپ میں موجود تھی۔ | اس کیمپ میں آنے والی خواتین کو مختلف مانع حمل طریقوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جاتا ہے۔ نوجوان افغان خاتون نے اپنے لیے مانع حمل گولیوں کا انتخاب کیا جس کا پیکٹ اسے 20 افغانی کے عوض فراہم کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اس خاتون کا کہنا تھا، ’’میں نے اس حوالے سے اپنے شوہر سے بات کی تھی اور اس ن... |
/ur/افغانستان-امریکی-فوجی-کتنی-بڑی-تعداد-میں-موجود-رہیں-گے/a-16497082 | امریکی فوجی افغانستان میں سن 2014ء کے بعد کتنی بڑی تعداد میں موجود رہیں گے ؟ یہ اہم فیصلہ آئندہ ہفتے صدر کرزئی اور باراک اوباما کے مابین ہونے والے مذاکرات میں ہو سکتا ہے۔ | امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دفاعی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن نے تین تجاویز پیش کیں ہیں۔ ان کے تحت سن 2014ء کے بعد چھ ہزار، 10 ہزار یا 20 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں قیام کر سکیں گے۔ آئندہ برس افغانستان میں نیٹو کا جنگی مشن اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بی... |
/ur/پلوامہ-واقعہ-بھارت-میں-کشمیری-طلبہ-ہراسانی-کا-شکار/a-47569177 | پلوامہ حملہ کے بعد بھارت کے مختلف حصوں میں کشمیری طلبہ اور دیگر کشمیریوں کو ہراساں کیے جانے کے مبینہ واقعات پیش آرہے ہیں۔ جبکہ کئی کرکٹ ایسوسی ایشنوں نے اپنے اسٹیڈیمز میں آویزاں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر ہٹا دی ہیں۔ | دوسری طرف پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن(پی سی اے) نے موہالی کرکٹ اسٹیڈیم میں آویزاں پاکستان کے تمام کرکٹ کھلاڑیوں کی تصویریں ہٹا دی ہیں۔ پی سی اے کے سکریٹری آر پی سنہا کا کہنا ہے کہ ان پر اس کے لیے کسی طرح کا دباؤ نہیں تھا۔ یہ ایک آزادانہ فیصلہ ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویریں ہٹانے کے لیے ایک ٹیم بنادی گئی ہے،’’دہشت گردا... |
/ur/بھارتی-ٹیم-کی-مایوس-کن-کارکردگی/a-3230351 | بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں صرف 196 رنز اسکور کر سکی۔ ٹنڈولکر باسٹ رنز کے ساتھ سب سے نمایاں کھلاڑی رہے۔ | ملبورن میں جاری بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 196رنز بنا سکی۔ بھارت نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا ۔ اوپنر کھلاڑی راہول ڈریوڈ نے 66 گیندوں پر صرف 5 رنز اسکور کئے ابتدائی دس اوورز میں صرف دس رنز اسکور بورڈ پر نظر آ رہے تھے۔ اوپنگ کھلاڑی جعفر صرف 4رنز بنانے ... |
/ur/جرمنی-بال-کاٹنے-کی-دکانیں-چار-مئی-سے-کُھل-جائیں-گی/a-53312424 | جرمن حکام نے ملک بھر میں بال کاٹنے کی دکانوں کو چار مئی سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کے ساتھ سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ | جرمن انتظامی حکام نے بال کاٹنے کی دکانوں کو سخت احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان میں بال کٹوانے یا حجامت بنوانے والے گاہک کی گردن اور کندھوں پر اضافی چادر یا شیٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ بال کاٹنے والے حجام (عورت یا مرد) کو اپنے سر پر ایک محفوظ ٹوپی بھی پہننی ہو گی۔ اس کے علاوہ دکان پر ڈس انفیکشن کا... |
/ur/شامی-عوام-کے-لیے-حالات-زیادہ-سے-زیادہ-ناقابل-برداشت/a-16119045 | شام میں حالات بدستور تناؤ کا شکار ہیں۔ باغیوں کا زور توڑنے کے لیے حکومتی فوجی دستوں اور باغیوں کے درمیان نہ صرف دارالحکومت دمشق میں شدید جھڑپیں جاری ہیں بلکہ اب حلب شہر بھی ان جھڑپوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ | ترکی اور عراق کے ساتھ ملنے والی شامی سرحدوں پر بھی حالات غیر واضح ہیں۔ اتوار کو باب السلام نامی سرحدی گزرگاہ باغیوں کے قبضے میں تھی اور ایک انٹرنیٹ ویڈیو میں باغیوں کو اس سرحدی چوکی پر قبضے کا دعویٰ کرتے دکھایا گیا تھا۔ ایک باغی نے کہا:’’ہم نے اسد کے حامیوں کو گھیرے میں لے کر باب السلام چوکی کو اُن کے قبضے سے آزاد کرو... |
/ur/پشاور-حملے-کے-بعد-عسکریت-پسندوں-کے-خلاف-فضائی-حملے/a-18724508 | پاکستانی لڑاکا طیاروں نے افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ پشاور میں ایک فوجی اڈے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 29 افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی اس کارروائی میں 16 جنگجو مارے گئے ہیں۔ | جمعے کی علی الصبح مسلح عسکریت پسندوں نے پشاور کے نواح میں پاکستانی فضائیہ کے ایک اڈے پر بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں کمانڈوز نے کارروائی کی اور ان 13 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم اس واقعے میں 29 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس واقعے کی منصوبہ بندی... |
/ur/لاہور-میں-ایشیائی-رگبی-پاکستان-اور-بھارت-ہار-گئے/a-17729882 | لاہورمیں ہونیوالی ایشین رگبی چمپین شپ کے پلے آف میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پچیس سات کے اسکور سے شکست دے دی۔ اس ٹورنامنٹ کا تاج لبنان کے سر سجا ہے۔ | پلے آف میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پچیس سات کے اسکور سے شکست دے دی اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں لبنان نے پاکستان کو اور ازبکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل تک رسائی پائی، جہاں بیس انیس کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی نے لبنان کے قدم چومے۔ فیورٹ بھارت کو بڑا دھچکہ اس وقت لگا، ج... |
/ur/امریکا-اور-افغان-طالبان-کی-دوحہ-میں-مذاکرات-کی-تردید/a-18269816 | امریکا کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کے مرکزی ترجمان نے بھی جمعرات کو اس خبر کی تردید کر دی کہ قطر میں امن مذاکرات کے سلسلے میں کوئی دو طرفہ ملاقات عمل میں آ رہی ہے۔ | لیکن ان خبروں کے بعد جمعرات ہی کو امریکا میں وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہہ دیا گیا کہ فی الحال افغان طالبان اور امریکا کے نمائندوں کے مابین قطر میں امن بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ امریکا کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا، ’’امریکا کی طالبان کے ساتھ دوحہ میں فی الحال کوئی بات چیت طے نہیں ہے۔ ہم اف... |
/ur/فیس-بک-پر-لائیکس-خریدنا-حرام-ہے/a-43591851 |
مصر کے ایک انتہائی معتبر سمجھے جانے والے مفتی نے ایک فتوے میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ’لائیکس‘ کو خریدنا غیر اسلامی عمل ہے اور یہ ’دھوکہ دہی‘ کی ایک قسم ہے۔ | مصر کے مفتی اعظم شوقی علام بہت سے موضوعات جن سے متعلق ان سے سوالات پوچھے جاتے ہیں ان کے بارے میں باقاعدگی سے فتوے جاری کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں مصر میں سنی مسلمانوں کے ایک ادارے ’دار الافا‘ کے فیس بک پیج پر مفتی اعظم نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر ’لائیکس‘ خریدنے کو غیر اسلا... |
/ur/وقت-آ-گيا-ہے-کہ-برطانيہ-فيصلہ-کرے/a-42466480 | يورپی يونين کے اعلیٰ ترين مذاکراتی مندوب نے خبردار کيا ہے کہ اگر برطانيہ کا بريگزٹ کے بعد يورپی بلاک کی سنگل مارکيٹ اور کسٹمز يونين سے بھی اخراج ہو جاتا ہے تو اسے تجارت کے حوالے سے متعدد رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ | اعلٰی یورپی مذاکرات کار میشیَل بارنیئر نے برطانیہ کو ’ناگزیر‘ تجارتی رکاوٹوں سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے اس بارے ميں بيان بريگزٹ کے عمل کی نگرانی کے ليے مقرر برطانوی وزير ڈیوڈ ڈیوس اور وزير اعظم ٹيريزا مے سے برطانوی دارالحکومت لندن ميں ملاقات کے بعد ديا۔ بارنیئر کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ نے یورپی کسٹمز یونین اور سنگل م... |
/ur/ایران-کے-ساتھ-مختصر-مدت-کی-جنگ-اسرائیل-تیار/a-16169474 | اسرائیل کے ہوم فرنٹ ڈیفنس کے سبکدوش ہونے والے وزیر متان ویلنائی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ مختصر مدت کی جنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ | اسرائیل کی ہوم فرنٹ ڈیفنس کی وزارت کے انچارج وزیر متان ویلنائی کو چین میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ویلنائی نے وزارت کے پوری طرح چھوڑنے سے قبل اسرائیلی روزنامے معاریو کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ کم از کم تیس ایام پر مشتمل ایک مختصر جنگ کے لیے تیار ہے۔ ویلنائی کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل ... |
/ur/تھیسن-کروُپ-اور-ٹاٹا-اسٹیل-جڑ-گئے/a-40601580 | جرمن صنعتی ادارے تھیسن کروپ اور بھارتی ادارے ٹاٹا اسٹیل نے یورپی منڈیوں کے لیے لوہے کی پیدوار اور فروخت کے سلسلے میں مل کر کام کرنے کے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ | گزشتہ ایک برس سے جاری کٹھن مذاکرات کے بعد تھیسن کروپ اور ٹاٹا اسٹیل نے بدھ کے روز اصولی اتفاق کیا اور اب یہ دونوں کمپنیاں اسٹیل کا کاروبار مل کر کریں گی۔ تھیسن کروپ کے مطابق اس سلسلے میں حتمی معاہدے پر دستخط اگلے برس کے آغاز پر کر دیے جائیں گے۔ دونوں اداروں کے اس طرح مل کر کام کرنے سے سالانہ بنیادوں پر چار سو سے چھ سو ... |
/ur/فیصل-شہزاد-کے-رشتہ-داروں-سے-تفتیش-fbi-سرگرم/a-5556803 | نیویارک میں ناکام کار بم حملے سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی امریکی تحقیقاتی ادارے کی تین رکنی ٹیم پاکستان میں سرگرم ہوگئی ہے۔ | ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار اس بات کی بھی کھوج لگانے کی کوشش کریں گے کہ کیا پاکستانی انتہا پسندوں نے بم کی تیاری کے لئے فیصل شہزاد کو ’ہنڈی یا حوالے‘ کے ذریعے پاکستان سے رقم بھجوائی تھی یا نہیں۔ امریکی حکام کے مطابق فیصل شہزاد نے پاکستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ف... |
/ur/حضرت-عیسیٰ-سے-متعلق-بیان-عمران-خان-معافی-مانگیں/a-46412617 | پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے حضرت عیسیٰ سے متعلق دیے گئے بیان پر ملک کی مسیحی برادری نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔ | واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منگل کو سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت عیسیٰ کا ’انسانی تاریخ‘ میں ذکر نہیں ہے۔ اس بیان پر مسیحی برادری نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایسے بیان کو وزیرِ اعظم کے منصب کے خلاف بھی قرار دیا ہے۔ منارٹی الائنس پاکستان کے ترجمان شعمون الفریڈ گل، جو سابق وفاقی وزیر برائے ... |
/ur/امریکہ-میں-کاروباری-اداروں-کے-لئے-زیادہ-سخت-ضوابط-کا-اعلان/a-4005274 | نئی امریکی حکومت نے سرکاری امداد حاصل کرنے والی کمپنیوں کے لئے آئندہ زیادہ سخت ضوابط متعارف کروانے اور اُن کے مینیجروں کی تنخواہیں زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ ڈالر سالانہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ | ’’پانچ لاکھ ڈالر‘‘، امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے بتائی ہوئی اِس رقم کو سننے کے لئے امریکی بینکوں، انشورنس کمپنیوں اور موٹر ساز اداروں کے چوٹی کے منیجر کان لگائے بیٹھے تھے۔ یعنی آئندہ دیوالیہ ہو جانے والے اور اپنی بقا کے لئے سرکاری امداد کے محتاج بڑے اداروں کے چوٹی کے مینیجرز اور سربراہوں کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ ... |
/ur/قبرص-بیل-آؤٹ-پیکج-کی-راہ-ہموار-ہو-گئی/a-16694361 | قبرص کے قانون سازوں نے جمعے کے روز ایسے تین اہم بلز کی منظوری دے دی ہے، جن کی مدد سے حکومت یوروزون سے ہنگامی امداد کے حصول کی بنیادی شرائط پوری کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ | قبرص کی پارلیمان نے جمعے کے دن مجموعی طور پر 9 قوانین منظور کیے، جن میں بینکوں میں اصلاحات سے متعلق ایک انتہائی اہم بل بھی شامل تھا۔ قبرص کی حکومت کا خیال ہے کہ ان تازہ اقدامات کی وجہ سے اتنی رقم اکھٹی کی جا سکے گی، جو یوروزون سے بیل آؤٹ امداد کے لیے درکار ہے۔ قبرص کو دیوالیہ پن سے بچنے کے لیے ہنگامی امداد کی ضرورت ہے... |
/ur/اقوام-متحدہ-کا-انسداد-بدعنوانی-کنونشن-جرمن-حکمران-پارٹی-کا-توثیق-سے-انکار/a-16157651 | جرمنی کی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین نے انسداد بدعنوانی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی توثیق کرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی اس دستاویز پر دستخط کر چکا ہے لیکن تاحال توثیق کرنا باقی ہے۔ | پبلک سیکٹر میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کا کرپشن کے انسداد کا کنونشن اصل میں منظور کیا جا چکا ہے۔ جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کی کرسچین ڈیموکریٹک یونین نے اس اہم بین الاقوامی کنونشن کی توثیق سے انکار کر دیا ہے۔ چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت کے اراکین کا کہنا ہے کہ ان کو اس کنونشن کے بعض حصو... |
/ur/شامی-عوام-ستاروں-کی-چال-میں-اُمید-کے-متلاشی/a-16532404 | شام میں 22 ماہ سے جاری خانہ جنگی میں 60 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے باوجود ملکی حالات بدستور دگرگوں ہیں۔ بہتری کب تک ممکن ہو پائے گی؟ عوام نے اب ستاروں کی چال اور قسمت کا حال بتانے والوں سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔ | شام کے متمول طبقے سے تعلق رکھنے والے بعض لوگ بیروت کے ایک ریسٹورنٹ میں جمع ہیں جہاں قسمت کا حال بتانے والی لبنان کی ایک معروف خاتون ماگوئے فرح Maguy Farah انہیں مستقبل کے حالات بتانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ریسٹورینٹ میں موجود ایک اور شامی تاجر خاتون کا کہنا تھا کہ شام کے بہت سے تاجروں نے اپنا کاروبار ختم کر دیا ہے اور و... |
/ur/یورپ-میں-سیلاب-انشورنس-کمپنیوں-کو-ساڑھے-تین-بلین-یورو-کا-نقصان/a-16939050 | وسطی اور مشرقی یورپ کے کئی ملکوں میں جون میں آنے والے وسیع تر سیلابوں کے نتیجے میں انٹرنیشنل انشورنس انڈسٹری کو مجموعی طور پر ساڑھے تین بلین یورو یا قریب ساڑھے چار بلین ڈالر کے برابر نقصان ہوا۔ | یہ بات سوئٹزرلینڈ کے بہت بڑے ری انشورنس گروپ Swiss Re کی طرف سے جنیوا میں بتائی گئی۔ سوئس ری کی طرف سے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتامی ہفتوں کے دوران کئی یورپی ریاستوں میں آنے والے سیلابوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان سیلابوں کے نتیجے میں انشورنس کی صنعت کو ساڑھے تین بلی... |
/ur/گینڈوں-کے-لیے-ان-کے-سینگ-پیغامِ-اجل/a-16681367 | گینڈے کا شمار بر اعظم افریقہ کے پانچ بڑے اور مقبول ترین جانوروں میں ہوتا ہے تاہم ان کے سینگ حاصل کرنے کے لیے انہیں بہت بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ اس جانور کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ | جنوبی افریقہ میں شکاری ایک گینڈے کو شکار کرنے اور اُسے بعد میں ایک ٹرافی کے طور پر اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے بیس ہزار یورو تک کی بھی رقم ادا کرتے ہیں۔ تاہم ویت نام جیسے ملک میں ایک گینڈے کے لیے اس سے دگنی رقم مل سکتی ہے۔ وہاں اس جانور کی مانگ اس لیے زیادہ ہے کہ اس جانور کی ناک پر اُگے سینگوں کو معجزا... |
/ur/جرمنی-ڈیزاسٹر-مینیجمنٹ-میں-پاکستان-کی-مدد-کے-لئے-تیار/a-17926647 | پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آغاز کے لئے دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ | اسلام آباد میں جرمن ایمبیسی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق "جرمن دفتر خارجہ کے اسٹیٹ سکریٹری مارکُوس اَیڈے رَر کا دورہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی سمت میں اگلا قدم ہے۔" پاکستان اور جرمنی نے دوطرفہ تعلقات کی مظبوطی کے لئے 2012 ء میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کرنے کے لئے روڈ میپ پر دستخط کیے ... |
/ur/تھوڑی-نیند-اور-زیادہ-نیند-دونوں-خطرناک/a-5566215 | برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروِک Warwick کے محققین نے اپنے ایک تحقیقی مطالعے میں بتایا ہے کہ روزانہ 6 گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد کے وقت سے پہلے انتقال کر جانے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں بارہ فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ | یہ تحقیقی مطالعہ محقق فرانچیسکو کاپُوچیو کی نگرانی میں تیار ہوا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے باتیں کرتے ہوئے کاپُوچیو نے بتایا کہ کم نیند لینے والوں کے ہاں ذیابیطس، موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر یا پھر زیادہ کلیسٹرول کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ دوسری جانب ریسرچرز نے نو گھنٹے سے زیادہ نیند لینے والے انسانوں کو بھی اِس... |
/ur/اسپین-میں-سات-معاہدوں-کے-بعد-مودی-روس-روانہ/a-39069890 | بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یورپی ممالک کے اپنے چھ روزہ دورے کے دوران اسپین سے روس روانہ ہو گئے ہیں۔ اسپین میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے مابین ساتھ مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی۔ | ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اور اسپین کے مابین جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، ان میں سائبر سکیورٹی اور تکنیکی تعاون کے شعبے بھی شامل ہیں۔ نریندر مودی نے میڈرڈ پہنچنے پر ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کرنے پر ... |
/ur/مصر-میں-خاتون-راہبہ-کا-ساڑھے-چار-ہزار-سال-پرانا-مقبرہ-برآمد/a-42440752 | مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے قاہرہ کے جنوب میں گیزا کے معروف اہرام کے قریب چار ہزار چار سو سال پرانا ایک مقبرہ دریافت کیا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ مقبرہ فرعونی دور کی ایک راہبہ کا ہے۔ | مصری وزیر برائے آثار قدیمہ خالد العین نے بتایا ہے کہ ’ہیت پت‘ نامی اس خاتون کا تعلق فراعین کے خاندان کی پانچویں نسل سے ہے۔ العینی نے مقبرے کے قریب سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ اس خاتون راہبہ کو اپنے وقت میں بہت اہمیت حاصل تھی۔ مقبرے سے متعلق مزید اشیاء کی بازیابی کے لیے کام ہو رہا ہے۔‘‘ راہبہ کا یہ مقبرہ گزشتہ بر... |
/ur/ساحل-خطے-میں-صدیوں-سے-جاری-غلامی-کی-اذیت-ابھی-تک-ختم-نہ-ہوسکی/a-54664152 | افریقہ کے ساحل خطے میں انسانوں کی خرید و فروخت عرصہ دراز سے جاری ہے۔ 1981ء سے غلامی پر پابندی عائد ہے لیکن قانونی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ اذیت ابھی تک ختم نہ ہوسکی۔ متعدد انسان آج بھی غلامی کا شکار بن رہے ہیں۔ | ماٹالا اولد مبوئرک نے غلامی میں ہوش سنبھالا تھا۔ آج وہ شمال مغربی افریقہ کے ایک اسلامی ملک موریطانیہ کے دارالحکومت نوواکشوط کے نواحی علاقے میں رہتے ہیں۔ تیس برس تک سخت غلامی برداشت کرنے کے بعد ایک غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے ان کو اپنے 'آقا‘ سے آخرکار آزادی مل گئی۔ غلامی کی تلخ یادیں مبوئرک کا ابھی تک پیچھا نہیں چھوڑ رہ... |
/ur/حقانی-نیٹ-ورک-دہشت-گرد-تنظیموں-کی-فہرست-میں-شامل/a-16226755 | امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ اس تنظیم پر افغانستان میں دہشت گردانہ حملے کرنےکے الزامات ہیں۔ | حقانی نیٹ ورک کے سینئر کمانڈروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں سنجیدہ نہیں۔ کمانڈروں کے مطابق اس طرح امریکا نے اپنے سارجنٹ بووے بیرگڈھال Bowe Bergdahl کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ یہ امریکی سارجنٹ حقانی نیٹ ورک کے قبضے میں ہے۔ ’’ ایک ج... |
/ur/مالیاتی-پیکیج-کے-لیے-معاہدہ-آج-متوقع-ہے-یونانی-حکام/a-15431536 | یونانی حکام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کے طریقہ کار سےمتعلق یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے قرض دہندگان سے اتوار کو معاہدہ ہو جائے گا۔ | سرکاری ملازمتوں میں کٹوتی یونان کے لیے نئے مالیاتی پیکج کے اجراء کی اہم شرط ہے۔ یونان بُری طرح قرضوں میں دبا ہے اور اسے یورپی یونین کی جانب سے آٹھ ارب یورو کا نیا پیکج نہ ملا تو اس کے پاس آئندہ چند ہفتوں میں سرکاری اخراجات اٹھانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یونان کے وزیر خزانہ Evangelos ... |
/ur/پانچ-ملکی-ٹورنامنٹ-میں-پاکستانی-گالفرز-کا-راج/a-17645014 | لاہور میں ہونے والے پانچ ملکی گالف ٹورنامنٹ میں پاکستانی گالفرز نے شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے کلین سویپ کردیا۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ذوالفقارعلی نے مردوں کے مقابلوں میں دو سو ستانوے گراس اسکور سے میدان مار لیا۔ | پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جنرل ضیاء الحق دور میں شروع ہونے والی روایتی جے وردنے ٹرافی بھی اس مرتبہ پاکستان نے ایک سو چھپن گراس اسکور سے جیت لی۔ سابق فوجی صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق پاکستانی گالف ٹیم سری لنکا کے ہر دورے میں جنرل ضیاء ٹرافی کھیلتی ہے جبکہ ... |
/ur/بھارتی-کشمیر-میں-مزید-چار-شہری-ہلاک/a-5980114 | بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کو مظاہروں کے دوران چار مزید شہری ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ وہاں گزشتہ تین ماہ کے دوران اس نوعیت کے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔ | بھارتی کشمیر میں اس نوعیت کے مظاہروں کا سلسلہ رواں برس جون سے جاری ہے اور اس دوران اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے نصف نوجوان ہیں جبکہ ایک نو سالہ بچہ بھی ہلاک ہو چکا ہے۔ حکام اس حوالے سے تفتیش کا حکم جاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔ دری... |
/ur/جوہری-معاہدے-کا-سفر-طویل-ہے-ایرانی-صدر/a-17256337 | ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ حالیہ عبوری جوہری سمجھوتہ جامع معاہدے کے ’طویل‘ سفر کی جانب ایک درست قدم ہے۔ انہوں نے ایک نشریاتی خطاب میں اس معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا۔ | حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ایک سو دِن مکمل ہونے کے موقع پر منگل کو ٹیلی وژن پر براہ راست خطاب میں کہا: ’’جنیوا میں طے پانے والا معاہدہ بہت ہی مثبت پہلا قدم ہے، لیکن ہمیں ایک طویل سفر کا سامنا ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے تحت یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی ... |
/ur/اگر-امریکا-جوہری-معاہدے-سے-نکلا-تو-مشرق-وسطیٰ-کا-امکانی-منظر/a-43650534 | ایسے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ امریکی صدر بارہ مئی کو ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس کے رد عمل میں ایران کیا کر سکتا ہے اور آیا امریکی مفادات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے؟ | اگر امریکا سن 2015 میں طے پانے والی ڈیل سے علیحدہ ہوتا ہے تو اس سے یہ ڈیل اپنی موت آپ مر جائے گی۔ اس ڈیل پر ایران کے ساتھ چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور امریکا نے دستخط کیے تھے۔ یورپی یونین بھی جوہری ڈیل کے طے پانے کے عمل میں شریک تھی۔ ماہرین کے مطابق ڈیل کے ختم ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو نقص... |
/ur/نیوزی-لینڈ-کے-محصور-کان-کن-ناامیدی-کےحصار-میں/a-6255859 | پائیک دریا کول مائن کے اندر انتیس کان کنوں کی زندگیوں پر تاریک بادل منڈلانے لگے ہیں۔ کان کے اندر زہریلی گیس کی سطح میں تغیر و تبدل امدادی کارروائیوں کی راہ میں حائل ہے۔ حکام بھی اب پریشانی کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ | نیوزی لینڈ کی کان میں پھنسے ہوئےکان کنوں کے لئے امدادی عمل بدستور معطل ہے۔ کان کے اندر زہریلی گیس کی سطح میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے امدای ٹیم حکام کے گرین سگنل کی منتظر ہے۔ تازہ صورت حال کے تناظر میں حکام نے اس خطرے کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کو کوئلے کی کان کے اندر انسانی جانوں کے ضیاع کا سا... |
/ur/دینا-واڈیہ-کی-وفات-سوشل-میڈیا-صارفین-کے-تاثرات/a-41222778 | دینا واڈیہ کے انتقال پر پاکستان اور بھارت میں کئی اہم شخصیات کی جانب سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ مبصرین کی رائے میں واڈیہ کے انتقال سے تاریخ کا ایک اہم باب بند ہو گیا ہے۔ | پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیہ جمعرات کےد ن 98 سال کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں۔ واڈیہ محمد علی جناح اور ان کی اہلیہ رتن بائی کی اکلوتی اولاد تھیں۔ قیام پاکستان کے بعد محمد علی جناح پاکستان منتقل ہو گئے تھے۔ ان کی بیٹی نے ایک اہم پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے تاجر سے شادی کر لی تھی اور ... |
/ur/بنگلہ-ديش-ميں-مذہبی-تشدد-ميں-اضافہ-مزيد-دو-ہندو-ہلاک/a-59527257 | بنگلہ ديش ميں اسی ہفتے شروع ہوئے مذہبی تشدد ميں تاحال چھ ہندو قتل کيے جا چکے ہیں۔ ایک ویڈیو میں بظاہر مسلمانوں کی مقدس کتاب ہندوؤں کے ايک دیوتا کی مورتی کے گھٹنے پر رکھی نظر آئی اور یوں مذہبی تشدد کی لہر شروع ہو گئی۔ | بدھ کے دن سے جاری اس بد امنی ميں اب تک بنگلہ ديش ميں چھ ہندوؤں کو قتل کيا جا چکا ہے۔ يہ پرتشدد واقعات اسی ہفتے بدھ کو درگا پوجا کے دوران ايک ایسی ويڈيو وائرل ہو جانے کے بعد شروع ہوئے، جس ميں بظاہر مسلمانوں کی مقدس کتاب کو ہندوؤں کے ايک دیوتا کی مورتی کے گھٹنے پر رکھا ديکھا جا سکتا تھا۔ اس واقعے کی بعد بدھ کی رات حاجی ... |
/ur/آسٹریا-کے-وزیر-ہیڈ-اسکارف-پر-پابندی-کے-لیے-کوشاں/a-37045439 | آسٹریا کے وزیر برائے خارجہ امور اور انضمام سیباستیان کُرس نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین بہ شمول اساتذہ کے لیے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی کی کوشش کر رہے ہیں۔ | جمعے کے روز کُرس نے بتایا کہ اس سلسلے میں وہ ایک مسودہ قانون پر کام کر رہے ہیں، جسے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت تمام سرکاری ملازمین خصوصاﹰ مسلم اساتذہ کو ہیڈ اسکارف پہننے سے روکا جائے گا۔ آسٹریا میں کرسچیئن کنزویٹیو پارٹی او وی پی سے تعلق رکھنے والے وزیر کرُس نے کہا کہ وہ اتحادی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پ... |
/ur/ایران-میں-امریکی-سفارت-خانے-پرحملے-کے-29-سال/a-3764268 | انتیس سال قبل آج ہی کے دن تہران کی سڑکوں پر بپھرا ہوا ہجوم نعرے لگا رہا تھا۔ ً مرگ بر امریکہ ً ۔ صبح نوجوانوں کا ایک گروپ امریکی سفارت خانے کے احا طے میں داخل ہو گیا، اور 66 امریکی شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔ | ایرانی دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر آج سے ٹھیک انتیس سال پہلے حملہ کیا گیا تھا اور ساٹھ امریکی شہریوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ برسوں گزر جانے کے ایران کے اسٹیٹ سیکریٹری Sadegh Tabatabae نے بعد ازاں بتایا:’’یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہا کہ امریکی سفارت خانے کے لوگ انقلاب ایران کے بعد ملک میں ہونے والی بہت سی گ... |
/ur/ایرانی-میزائل-تجربات-اور-عالمی-ردعمل/a-4738611 | ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پریکم اکتوبر سے عالمی طاقتیں ایران سے مذاکرات کا عمل شروع کرنے والی ہیں۔ ایسے میں ایران کے میزائل تجربات سے تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔ | عالمی برادری کی جانب سے ایرانی میزائل تجربات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ ایران نے پیر کے روز دور مار میزائلوں کے تجربات کئے۔ اتوار کو بھی کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل ٹیسٹ کئے گئے۔ جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میزائل تجربات سے تہران اورعالمی برادری کے درمیان بداعتمادی... |
/ur/یورپی-یونین-کے-ساتھ-آزادانہ-تجارت-کا-معاہدہ-بھارتی-معیشت-کے-لیے-خطرہ/a-15607052 | رواں ہفتے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کا وزارتی اجلاس شروع ہوا ہے۔ ادھر بھارتی غیر سرکاری تنظیموں نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ | غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق اگر دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ کامیابی سے طے پا جاتا ہے تو یہ عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مترادف ہو گا۔ ان کی تحقیقات کے مطابق اس مجوزہ معاہدے سے بھارت کی آبادی کے ایک بڑے حصے کی خوراک کی ضروریات متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ ڈیری اور پولٹری کے شعبے پر انحصار کرنے والے ا... |
/ur/بلدیہ-فیکٹری-کے-عدالتی-فیصلے-میں-فائر-پروٹیکشن-کی-ناکامی-کو-نظر-انداز-کیا-گیا/a-55053823 | آئینی و انسانی حقوق کے یورپی ادارے ECCHR کے مطابق علی انٹرپرائزز فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد دو ملزمان کو سزائے موت دینے کا عدالتی فیصلہ فیکٹری میں آگ سے بچنے کے ناکافی اقدامات کے اہم حقائق کو نظر انداز کرتا ہے۔ | جرمن دارالحکومت برلن میں واقع یورپی مرکز برائے آئینی و انسانی حقوق (ای سی سی ایچ آر) کے مطابق پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ بلدیہ فیکٹری میں آگ سے بچنے کے ناکافی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کر رہا ہے۔ ای سی سی ایچ آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی... |
/ur/مشرق-وسطٰی-میں-قيام-امن-کيری-کی-تازہ-سفارتی-کوششيں/a-18126585 | امریکی وزیرخارجہ جان کیری آئندہ پیر کو اٹلی میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب فلسطینی و اسرائیلی تنازعے کے حل کے لیے اقوام متحدہ میں کئی طرح کی تجاویز زیر بحث ہیں۔ | خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خفیہ طور پر یہ بات چیت جاری ہے کہ اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کر لی جائے، جس کے ذریعے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان موجود اس دیرینہ تنازعے کے دو ریاستی حل کی جانب بڑھا جا سکے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس سلسلے میں اردن سلامتی کونسل میں عرب ممال... |
/ur/فرانس-بار-بار-دہشت-گردوں-کے-نشانے-پر-آغاز-پچيس-برس-قبل-ہوا-تھا/a-54316510 | پچیس سال قبل فرانس ايک بڑے دہشت گردانہ حملے سے لرز اٹھا تھا۔ مسلم انتہا پسندوں کے اس حملے نے جہاں ايک طرف فرانسيسی سماج ميں تفريق پر سے پردہ اٹھايا وہيں دہشت گردوں کی ايک نئی نسل کو بھی جنم ديا۔ | ایک چوتھائی صدی قبل فرانسیسی دارالحکومت پیرس کا وسطی حصہ شام ساڑھے پانچ بجے ایک زور دار دھماکے سے لرز اٹھا تھا۔ اس دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک اور قريب ایک سو زخمی ہو گئے تھے۔ يہ دھماکا ساں مشیل نوٹرے ڈیم میٹرو اسٹیشن پر ہوا تھا۔ دھماکے کے مقام تک فوری طور پر پہنچنے والے وزیر اعظم آلاں ژوپے اور صدر ژاک شیراک اس بات سے بے ... |
/ur/ڈوئچے-ٹیلیکوم-نیا-ریکارڈ-اسی-ارب-میں-سے-چار-ارب-یورو-منافع/a-52431461 | جرمنی اور یورپ کی سب سے بڑی ٹیلیکمیونیکیشن کمپنی ڈوئچے ٹیلیکوم کے لیے گزشتہ برس اس کی تاریخ کا کامیاب ترین کاروباری سال ثابت ہوا۔ اسے اسّی بلین یورو سے زائد کی آمدنی ہوئی، جس میں سے خالص منافع تقریباﹰ چار بلین یورو رہا۔ | ڈوئچے ٹیلیکوم کے مطابق سال 2019ء اس کے لیے اس کی تاریخ کا کامیاب ترین کاروباری سال زیادہ تر اس وجہ سے ثابت ہوا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا میں اس کے نئے صارفین کی تعداد میں مسلسل کئی برسوں سے سالانہ 50 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ادارے کی طرف سے، جس کے صدر دفاتر جرمن شہر بون میں ہیں، بدھ 19 فروری کے روز ب... |
/ur/افغانستان-میں-جرمن-فوجی-مشن-میں-توسیع-ممکن/a-56559429 | افغانستان سے جرمن فوجیوں کا انخلا مارچ تک ہونا طے ہے تاہم اب اس میں توسیع ممکن ہے کیونکہ اس جنگ زدہ ملک میں قیام امن کی کوششوں کا سلسلہ توقعات کے برعکس مسائل کا شکار ہے۔ | جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو مشن کے تحت تعینات جرمن فوجیوں کو فی الحال واپس نہیں بلانا چاہیے۔ جرمن میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ، ''مارچ کے آخر تک افغانستان میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا۔‘‘ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ امریکا میں جو بائیڈن کے اقتدار میں ... |
/ur/بنڈس-لیگا-بائرن-میونخ-کا-لیورکوزن-سے-میچ-ڈرا/a-6252331 | جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے 13ویں میچ ڈے میں ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ اور لیورکوزن کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ | بائرن میونخ کے سٹار فٹ بالر باستیان شوائن شٹائیگر نے میچ کے بعد اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ بنڈس لیگا میں اگر ان کی ٹیم لیگ کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کے ساتھ پوائنٹس کا فرق کم کرنا چاہتی ہے، تو اسے شدید محنت کرنا ہو گی۔ شوائن شٹائیگر نے کہا کہ ان کی ٹیم نے میچ میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ لیگ چارٹ پر سرفہر... |
/ur/قطر-میں-انسدادِ-دہشت-گردی-کے-قوانین-تبدیل/a-39800677 | قطر میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق قوانین تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ قطری امیر کی جانب سے یہ اقدام ہم سایہ ممالک کی جانب سے اس الزام کے بعد کیا گیا ہے، جس میں کہا جا رہا تھا کہ قطر دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے۔ | سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ قطری امیر نے قوم سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم پر قائم ہے۔ ان کے بقول قطر انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات اپنے ہم سایہ ممالک کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے کرتا ہ... |
/ur/ابوغریب-جیل-سے-تقریباﹰ-پانچ-سو-قیدی-فرار/a-16967960 | عسکریت پسندوں نے بدنام زمانہ ابوغریب سمیت عراق کی دو جیلوں کو مارٹر بموں اور گولیوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ پانچ سو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ | عراق کی پارلیمانی سکیورٹی اور دفاعی کمیٹی کے ایک رکن حکیم الزمیلی کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’ابوغریب جیل سے تقریباﹰ پانچ سو قیدی فرار ہو گئے ہیں۔‘‘ اس رکن کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے قیدی ’’دہشت گرد‘‘ تھے اور یہ کہ تاجی جیل سے کوئی بھی قیدی فرار نہیں ہوا۔ تاہم اس رکن پارلیمان اور ا... |
/ur/بارش-نے-لاہور-پر-ہونے-والا-سموگ-حملہ-پسپا-کر-دیا/a-51151191 | بارش اور ہوا کے رخ میں تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور پر ہونے والا سموگ کا تازہ حملہ پسپا ہو گیا، لیکن عوامی حلقوں میں سموگ کے مسئلے کے مستقل حل کی تلاش کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ | تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کو مسلسل پانچویں سال بھی سموگ کے شدید مسئلے کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات فضا میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد حکومت کی طرف سے ہائی الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے ترجمان نسیم الرحمن ... |
/ur/یورپی-سائنسدانوں-نے-مطُلِق-صفر-کے-قریب-ترین-درجہ-حرارت-حاصل-کر-لیا/a-18017005 | ایک اطالوی تجربہ گاہ میں سائنسدانوں نے تانبے کے ایک مکعب میٹر کے ایک سیلنڈر کو مطلق صفر یا ’ایبسولوٹ زیرو‘ درجہ حرارت کے قریب ترین ٹھنڈا کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ | INFN کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ’’ٹھنڈا کیا گیا تانبے کا ٹکڑا، 15 دنوں تک کائنات کا یہ سرد ترین مکعب میٹر تھا‘‘۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’یہ اس سائز کے کسی جسم کو مطلق صفر کے قریب ترین درجہ حرارت تک ٹھنڈا کرنے کے حوالے سے اولین تجربہ ہے۔‘‘ ایک کیوبک میٹر یا 35 کیوبک فٹ حجم کے اس تانبے کا و... |
/ur/نیل-آرمسٹرانگ-کی-رحلت/a-16194084 | چاند پر پہلا قدم رکھنے والے عظیم امریکی خلا نورد نیل آرمسٹرانگ 82 برس کی عمر میں رحلت کر گئے ہیں۔ وہ رواں مہینے کے دوران عارضہ قلب کی پیچیدگیوں سے نبرد آزما تھے۔ | امریکی خلائی مشن اپالو گیارہ کے کمانڈر کے طور پر نیل آرمسٹرانگ نے 20 جولائی سن 1969 کے روز نظام شمسی کے سیارے زمین کے گرد گھومنے والے چاند کی سطح پر اپنا قدم رکھا تھا۔ معلوم تاریخ میں چاند پر قدم رکھنے والے وہ پہلے انسان تھے۔ اس موقع پر آرمسٹرانگ کا تاریخی جملہ آج بھی انسانی ذہنوں میں موجود ہے۔ چاند پر قدم رکھنے کے بع... |
/ur/جرمنی-میں-کم-پڑھے-لکھے-مہاجرین-کے-لیے-مشکلات-زیادہ/a-36022300 | جرمنی میں لاکھوں مہاجرین کو ایک نئی زندگی شروع کرنے میں گونا گوں مسائل کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں انہیں یہ انتظار بھی کھائے جا رہا ہے کہ آیا ان کی سیاسی پناہ کی درخواستیں منظور ہو جائیں گی۔ | کئی یورپی اور جرمن محققین کو یہ خوش فہمی بھی ہے کہ چونکہ جرمنی کی آبادی کا حجم سکڑنے کے ساتھ ساتھ جرمن معاشرہ اپنے شہریوں کی مجموعی اوسط عمر کے حوالے سے بوڑھا بھی ہوتا جا رہا ہے، اس لیے یہ مہاجرین یورپ کی سب سے بڑی معیشت کے حامل اس ملک کی لیبر مارکیٹ میں اچھی طرح کھپ سکتے ہیں۔ کئی کمپنیوں نے شکایت کی ہے کہ بغیر زبان او... |
/ur/الاسکا-گاؤں-کا-میئر-بیس-سال-کی-عمر-میں-انتقال-کر-گیا/a-39823827 | تقریبا بیس برس بعد الاسکا کے ایک گاؤں کا منفرد اور اعزازی میئر وفات پا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سٹبز نامی بِلا گزشتہ جمعے کے دن فوت ہو گیا تھا۔ گاؤں میں سوگ کی سی کیفیت ہے اور بِلے کا جانشین ڈھونڈا جا رہا ہے۔ | الاسکا کے تالکیتنا نامی گاؤں کی آبادی نو سو افراد پر مشتمل ہے اور وفات پا جانے والے بِلے کو وہاں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ تقریبا بیس برس پہلے تالکیتنا کے اس گاؤں میں انتخاب کروائے گئے تھے اور سٹبز کو گاؤں کا اعزازی میئر چُن لیا گیا تھا۔ اس وقت بِلے کو عزت کے طور پر سٹبز کا نام دیا گیا تھا۔ الاسکا کے اس گاؤں میں کوئی بھی ا... |
/ur/جرمن-بچے-کو-انتہائی-زہریلا-بچھو-روانہ-کر-دیا-گیا/a-50865745 | ایک دس سالہ جرمن بچے کا مشغلہ روغن میں محفوظ بچھوؤں کا جمع کرنا ہے۔ اپنے بچے کا شوق دیکھتے ہوئے اُس کی ماں نے انتہائی خطرناک صحرائی بچھو خرید لیا۔ | خطرناک بچھو موصول ہونے پر یہ جرمن بچہ پہلے بہت خوش ہوا لیکن جب اُس کو زندہ پایا تو وہ انتہائی خوفزدہ ہو گیا۔ اس صورت حال پر اُس کی پریشان والدہ نے جانوروں کے ایک مرکز سے مدد طلب کر لی۔ ڈاک سے موصول ہونا والا بچھو انتہائی زہریلے بچھوؤں کی قسم Androctonus australis سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ واقعہ جنوبی جرمن شہر میونخ کے نزد... |
/ur/کیا-کمزور-کیریبین-ٹیم-کے-دورے-سے-پاکستان-کا-مقصد-پورا-ہوگیا/a-43243601 | پاکستان کا چار روزہ مختصر دورہ مکمل کرکے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ کے لیے ان مقابلوں کی اہمیت جیت ہار اور سے کہیں بڑھ کر تھی۔ | گمنام کرکٹرز پر مشتمل ویسٹ انڈین ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے تینوں ٹی ٹونٹی میچوں میں بدترین ناکامی پر کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔ یک طرفہ میچوں اور سیکورٹی کے نام پر کراچی جیسے پاکستان کے بڑے شہر کو بند کیے جانے پراس دورے کی افادیت پر سوال اٹھے ہیں۔ لیکن پاکستان کرکٹ کے لیے ان مقابلوں کی اہمیت جیت ہار او... |
/ur/برطانیہ-میں-آج-پارلیمانی-انتخابات-ہو-رہے-ہیں/a-5540511 | برطانیہ میں آج چھ مئی کو پارلیمان کے ایوان زیریں کے انتخابات ہو رہے ہیں، جن کے بعد لندن میں نئی حکومت تو بنے گی لیکن یہ امکان بھی کافی زیادہ ہے کہ اس رائے دہی کا نتیجہ ایک معلق پارلیمان ہو گی۔ | ماہرین کا کہنا ہے کہ اس الیکشن کے نتیجے میں موجودہ وزیر اعظم گورڈن براؤن کی لیبر پارٹی تیرہ برس تک حکومت کرنے کے بعد اقتدار سے تقریباً محروم ہو جائے گی۔ اپوزیشن کے قدامت پسند اپنی کامیابی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، لیکن قطعی اکثریت غالباً انہیں بھی نہیں ملے گی۔ یوں عشروں بعد لندن میں ایک معلق پارلیمان کا وجود عین ممکن ... |
/ur/ایکواڈور-میں-شدید-زلزلہ-کم-از-کم-233-ہلاک-سینکڑوں-زخمی/a-19193796 | لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں گزشتہ چند دہائیوں کے شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 77 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں اور املاک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ | لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں گزشتہ چند دہائیوں کے شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 233 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں اور نجی و سرکاری املاک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ پندرہ سو سے زائد زخمی ہے۔ ان میں کئی کی حالت بہت نازک بتائی گئی ہے۔ ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ بڑے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مسلسل آقٹر شا... |
/ur/کوئٹہ-میں-خواتین-کے-عملے-پر-مشتمل-پہلا-ریسٹورنٹ/a-41011659 | حمیدہ علی ہزارہ کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ حقوق نسواں کی علمبردار اس خاتون نے کوئٹہ شہر میں ایک ایسے ریسٹورنٹ کا آغاز کیا ہے، جس میں زیادہ تر عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔ | حمیدہ علی نے کوئٹہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ جہاں وہ رہتی ہیں وہاں عورتوں کا گھروں سے نکلنا عام نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا،’’ بہت سی عورتوں کو گھر وں سے باہر جانے کی اجازت نہ تھی، میں چاہتی تھی کہ عورتوں کو گھروں کی دیواروں سے باہر نکالوں اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کروں۔‘‘ حمیدہ نے تین ماہ قبل ک... |
/ur/اقوام-متحدہ-کو-زکواة-دینے-کی-تجویز-لیکن-کیوں/a-18985460 | اقوام متحدہ انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں کی خاطر مالی وسائل کے حصول کے لیے نئے ذرائع کی تلاش میں ہے۔ نئی پیش کردہ تجاویز میں فٹ بال میچوں اور میوزک کانسرٹس پر رضاکارانہ ٹیکس کے علاوہ زکواة جمع کرنا بھی شامل ہے۔ | خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کی مطابق یہ تجاویز اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کے لیے رقوم جمع کرنے کی خاطر نئے ذرائع کی تلاش سے متعلق تازہ ترین رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ مسلمان آبادی والے ممالک سے زکواة کے ذریعے رقم جمع کی جائے۔ اس کے علاوہ امدادی... |
/ur/بھارتی-کرکٹ-بورڈ-نے-دورہِ-پاکستان-کی-منظوری-دے-دی-ہے-ترجمان-پی-سی-بی/a-3804929 | پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شاشناک منوہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ برس جنوری میں بھارتی کرٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ | پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ بات بھارتی بورڈ کے صدر نے پاکستانی بورڈ کے چئیرمین سے بزریعہ فون کہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت کو دورہِ پاکستان کے حوالے سے کلئیرنس دے دی ہے اور بورڈ کو امید ہے کہ دس سے بارہ روز میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ بھارتی بورڈ کے صدر نے پاکستانی... |
/ur/جرائم-کا-حل-موت-کی-سزا-نو-منتخب-فلپائنی-صدر/a-19260500 | فلپائن کے نو منتخب صدر روڈریگو ڈوترتے نے ملک میں سزائے موت کو بحال کرنے اورمخصوص حالات میں سکیورٹی فورسز کو مجرموں پر گولی چلانے کی اجازت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ | نو مئی کو فلپائن میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نو منتخب صدر ڈوترتے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’’سکیورٹی فورسز کو مجرموں پر گولی چلانے کی اجازت دی جائے گی اورشہریوں کو قانون پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ‘‘ فلپائن کے جنوبی شہر ڈواؤ کے میئر ڈوترتے نے یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی اس ملک کے بچوں کی زندگیوں ک... |
/ur/دنیا-کے-سب-سے-بڑے-ہوائی-جہاز-کی-کامیاب-تجرباتی-پرواز/a-48321405 | اسٹراٹولانچ ہوائی جہاز مصنوعی سیاروں کو خلاء میں پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ہوائی جہاز کے چھ انجن اور 28 پہیے ہیں جبکہ اس کے پروں کا پھیلاؤ ایئربس کے A380 جہاز سے بھی دو گُنا ہے۔ | اسٹراٹولانچ سسٹمز نامی کمپنی کے مطابق ایک فٹبال کے میدان سے بھی زیادہ پروں کا پھیلاؤ رکھنے والے اس ہوائی جہاز نے کیلیفورنیا کے موہاوی صحرا میں واقع ایک ایئرفیلڈ سے اڑان بھری اور ڈھائی گھنٹے کی پرواز کے دوران تجرباتی مشقیں کیں۔ اسٹراٹولانچ سسٹمز نامی یہ کمپنی خلا میں سامان کی ترسیل کے نظام کے لیے کام کر رہی ہے اور یہ پر... |
/ur/سعودی-عرب-میں-پھنسے-بھارتیوں-کو-بچانے-کے-لیے-ہنگامی-آپریشن/a-19440118 | بھارت نے ملازمت سے محروم ہو جانے کے بعد فاقہ کشی پر مجبور اپنے دس ہزار شہریوں کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ حکومت نے سعودی عرب میں مقیم دیگر بھارتیوں سے بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ | انہوں نے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ’’میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ سعودی عرب میں بے روزگار ہو جانے والے کسی بھی بھارتی شہری کو بھوکا نہیں رہنے دیا جائے گا۔ میں نے مسلسل اس پر نگاہ رکھی ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میرے معاون جنرل وی کے سنگھ معاملات کو سلجھانے کے لئے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ میرے ایک دوسرے معاون ایم جے... |
Subsets and Splits
No community queries yet
The top public SQL queries from the community will appear here once available.